15 اپریل، 2018، 1:03 PM

مصر کے ٹی وی لائیو شو پروگرام میں میزبان کی مہمان خاتون نے پٹائی کردی

مصر کے ٹی وی  لائیو شو پروگرام میں میزبان کی مہمان خاتون نے پٹائی کردی

مصر کے ایک ٹی وی شو کی لائیو ٹرانسمیشن میں خاتون مہمان نے ٹی وی شو کے میزبان کی پٹائی کر دی،صورت حال کے پیش نظر پولیس کو مدد کےلئے بلانا پڑا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے ایک ٹی وی شو کی لائیو ٹرانسمیشن میں خاتون مہمان نے ٹی وی شو کے میزبان کی پٹائی کر دی،صورت حال کے پیش نظر پولیس کو مدد کےلئے بلانا پڑا۔ مصر کے ٹی وی پروگرام کے دوران مہمان کی میزبان کے ساتھ تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور مہمان خاتون نے میزبان کے سوال اٹھانے پر اتنا سخت رد عمل دیا کہ اس کو مارنے کیلئے لپکی اور میزبان کی پٹائی کر دی۔

صورت حال جب قابو سے باہر ہو گئی تو میزبان کو لائیو ٹرانسمیشن بند کرناپڑی اور مدد کیلئے پولیس کو طلب کر لیا گيا جس نے آکر صورت حال کو قابو میں کیا۔ یہ ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے اب تک ہزاروں افراد مشاہدہ  چکے ہیں۔

News ID 1880057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha